ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں ٹینکر اسکوٹرسے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی؛ ٹینکر ڈرائیور سمیت ماں اور بیٹا شدید زخمی

بھٹکل میں ٹینکر اسکوٹرسے ٹکرانے کے بعد اُلٹ گئی؛ ٹینکر ڈرائیور سمیت ماں اور بیٹا شدید زخمی

Wed, 23 Dec 2020 17:19:38    S.O. News Service

بھٹکل 23/ڈسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے موگلی ہونڈا نیشنل ہائی وے 66 پر ایک تیز رفتار گیس ٹینکر اور اسکوٹر کے درمیان ہوئی ٹکر میں  ٹینکر بے قابو ہوکر ڈیوائیٖڈر کو کراس کرتے ہوئے مخالف روڈ پر جاکر اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک طرف ٹینکر ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، وہیں  اسکوٹر رائیڈر سمیت پچھلی سیٹ پر سوار خاتون بھی شدید زخٰمی ہوگئی۔ تینوں کو فوری طور پر  بھٹکل سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلور  لے جایا  گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ گیس کی خالی ٹینکر ہبلی سے مینگلور جارہی تھی جبکہ شیرور سے اسکوٹی پر سوار دو لوگ بھٹکل ہوتےہوئے منکی  جارہے تھے، شام قریب چار بجے موگلی ہونڈا نیشنل ہائی وے پر دونوں کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔

زخمی ٹینکر ڈرائیور کی شناخت تمل ناڈو کے رہنے والے منجوناتھ (50) جبکہ اسکوٹی کی پچھلی سیٹ پر سوار عورت منکی کی رہنے والی خاتون امتیاز بائیلورکر (58) اور اسکوٹی رائیڈر خاتون کا بیٹا شمعون امتیاز بائیلورکر (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ کے پی ایس آئی  نوین جائے وقوع پرپہنچے اور جائزہ لیتے ہوئے معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: